ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / کوہلی کی آئی پی ایل میں دستیابی کا اندازہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں

کوہلی کی آئی پی ایل میں دستیابی کا اندازہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں

Sat, 01 Apr 2017 19:51:10  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،یکم اپریل؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کی آئی پی ایل 10 میں دستیابی کے بارے میں اس ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہی پتہ چل پائے گا کیونکہ وہ اپنے زخمی کندھے کے رہبلٹیشن سے گزر رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے آج یہ معلومات دی۔آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز کا حصہ رہے ہندوستانی کھلاڑیوں کی فٹنس پوزیشن پرکوئی بھی اپ ڈیٹ نہ دیتے ہوئے بی سی سی آئی نے کہا کہ کوہلی رانچی ٹیسٹ کے دوران لگی چوٹ کے لئے رہیبلٹیشن سے گزریں گے۔بی سی سی آئی نے پریس ریلیز میں کہاکہ ہندوستانی کپتان دائیں کندھے میں لگی چوٹ کے بعد رہبلٹیشن سے گزرے گا۔ اس پر قابو پانے کا اندازہ اپریل کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا جس سے کہ آئی پی ایل 2017 میں کھیلنے کے لئے واپسی کی اصل تاریخ طے کی جا سکے۔ہندوستان کے کئی زخمی کھلاڑی یا تو آئی پی ایل میں حصہ نہیں لیں گے یا پھر اس مقابلہ کے کچھ ابتدائی میچوں میں انہیں آرام دیا جائے گا۔ہندوستان میں مصروف گھریلو سیشن کے بعد جون میں انگلینڈ میں چمپئنز ٹرافی کے دوران بالکل فٹ ہونے کے لئے انہیں کچھ آرام کی ضرورت ہے۔ہندوستان 2013 میں جیتے اس خطاب کا دفاع کرنے کے ارادے سے اترے گا۔رائزنگ پونے سپرجاٹس کی جانب سے کھیلنے والے ہندوستان کے سینئر آف اسپنر روی چندرن اشون پورے آئی پی ایل میں نہیں کھیل پائیں گے جبکہ ٹیسٹ اوپنر مرلی وجے( گزشتہ سال کنگز الیون پنجاب کے کپتان)اور لوکیش راہل( آرسی بی) بھی کندھے کے آپریشن کی وجہ سے تقریبا باہر ہو گئے ہیں۔


Share: